حکومت پنجاب نے متعدد صوبائی سیکرٹریز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عمر مسعود سیکرٹری برائے حکومت پنجاب، صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری ڈیپارٹمنٹ بطور سیکرٹری حکومت پنجاب، محکمہ زراعت، کو منسوخ/واپس لیا گیا ہے۔ شکیل احمد میاں سیکرٹری حکومت پنجاب، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کیا گیا ہے اور انہیں ایک خالی آسامی پر محکمہ زراعت پنجاب کے سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ سیکرٹری محکمہ زراعت کا عہدہ BS-20 سے BS-21 میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ زید بن مقصود سیکرٹری (سروسز)، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کیا گیا ہے اور انہیں سیکرٹری حکومت پنجاب، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ ناصر محمود بشیر ممبر (جوڈیشل) بورڈ آف ریونیو، پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کیا گیا ہے اور سید محمد مسعود نعمان کی جگہ سیکرٹری (I&C) S&GAD، حکومت پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ مظفر خان ممبر (جوڈیشل)، بورڈ آف ریونیو، پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے سیکرٹری (آرکائیوز اینڈ لائبریریز ونگ)، ایس اینڈ جی اے ڈی، حکومت پنجاب محمد جہانزیب کی خالی کردہ پوسٹ کے پر تعینات کیا گیا ہے۔سید محمد مسعود نعمان سیکرٹری آئی اینڈ سی ایس اینڈ جی اے ڈی کو ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
*پنجاب آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہب قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا-*
1 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، سی ای اوملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عثمان اکرم تبدیل،ایم ڈی کی سیٹ سے بھی فارغ
2 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موبائل وٹرنری فلیٹ کا افتتاح کر دیا*
2 دن ago






