پنجاب میں مثالی اور با اختیار بلدیاتی نظام تشکیل دیں گے وزیر بلدیات ذیشان رفیق

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب میں مثالی اور با اختیار بلدیاتی نظام تشکیل دیں گے۔بلدیاتی اداروں کو تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکج دے رہے ہیں ۔بلدیاتی انتخابات کروانے کے حوالے سے سب سے اچھا ریکارڈ مسلم لیگ ن کا ہی ہے اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیئے۔ایسا بلدیاتی نظام تشکیل دیں گے جس سے بلدیاتی نمائندے اور بلدیاتی ادارے بااختیار ہونگے ۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء میں قانونی سقم دور کرنے اور بہتری کے لئے تجاویز کا خیر مقدم کریں گے ۔وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے اعلٰی سطحی کمیٹی کی سربراہی انھیں سونپ کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق سے

اپنے کیمپ آفس ریسٹ ہاؤس ڈسکہ میں حلقہ سے آئے ہوئے لوگوں نے ملاقات اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر بلدیات نے مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے.

اس موقع پرچیف آفیسر بلدیہ ڈسکہ عبدالحئ بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button