کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے پانڈنگ (پانی جمع ہونا) ایریاز کلیرنس آپریشن جائزہ کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے فیروزپور روڈ، کلمہ چوک قزافی برج، گارڈن ٹاون، برکت مارکیٹ، ایل او ایس، سمن آباد چوک، چوبرجی، قرطبہ چوک وارث روڈ، حاجی کیمپ، ریلوے اسٹیشن، لیڈی ولنگٹن اور داتا دربار زیر تعمیر ایریاز کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے تمام ایریاز میں نکاسی آب عملدرآمد رپورٹ کے مطابق ایریاز کلیرنس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر واسا کی جانب سے آن سپاٹ بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں بارش کے بعد پانڈنگ ایریاز کو کم سے کم وقت میں کلیر کیا جارہا ہے، حاجی کیمپ تا چوبرجی زیرزمین ڈرین کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لاہور نے علی بلاک گارڈن ٹاون اور و وارث روڈ انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کے آپریشن سنٹرز کارکردگی کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے کلمہ چوک قزافی برج نکاسیئ آب آپریشن کیلئے موقع پر ہدایات دیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ایریاز میں ضرورت کے مطابق سکرز مشینوں اور افرادی وسائل دستیاب رکھے جائیں، زیر تعمیر ایریاز کے گرد خصوصی ٹیمیں تعینات کریں، نکاسی آب فوری ہونی چاہیے۔کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ انڈر گراونڈ واٹر ٹینکس کے فعال ہونے سے ان ایریاز میں پانڈنگ نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ برکت مارکیٹ زیر تعمیر واٹر ٹینک بھی فعال ہے ایریا کلیر ہے، شہر میں وقفے وقفے سے جاری بارش میں بہت کم پانڈنگ ہوئی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں تمام ایریاز میں متواتر ردعمل دے رہی ہیں، شہر میں بارش کا دوسرا سپیل بھی اختتام کے قریب ہے۔ ایریاز کلئر ہے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
*نکاسی آب پر مامور محکمے۔ ٹریفک پولیس اور انتظامی محکمے الرٹ پر رہیں۔کمشنر لاہور کی ہدایات*
1 دن ago
واسا، ایم سی ایل، ایل ڈی اے کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں، اے سیز نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کرینگے،کمشنر لاہور
1 دن ago
*پانڈنگ ایریاز کلیرنس و نکاسی آب آپریشنز کا جائزہ۔کمشنر لاہور نعمان یوسف کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
3 دن ago
ڈی سی لاہور نے سول ڈیفنس تربیتی پروگرام کا افتتاح کر دیا۔
3 دن ago
*حکومت پنجاب ہدایات واضح ہیں۔ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا سیلاب عملی اقدامات جائزہ،قصور دریائے ستلج تلوار پوسٹ، گنڈاسنگھ بارڈر، ولے ول گاوں اور بابا بلھے شاہ ہسپتال کے دورے۔*
3 دن ago
سیلاب سے بچاؤ؛ ضلعی انتظامیہ لاہور کے حفاظتی انتظامات مکمل،ڈی سی لاہور کا رائے ونڈ میں حفاظتی بندوں کا معائنہ
3 دن ago
ضلعی انتظامیہ لاہور کاشہریوں کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے براہِ راست جوڑنے کے لیے لبرٹی چوک میں میگا لائیو سکریننگ کا بڑا فیصلہ
4 دن ago



