میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نالوں کی صفائی ایک وقتی سرگرمی نہیں بلکہ مون سون کے پورے سیزن کے دوران جاری رہنے والا مسلسل آپریشن ہے، بارشوں کے دوران بھی مشینری اور عملہ متحرک رہے گا تاکہ کسی بھی مقام پر پانی کی نکاسی میں رکاوٹ پیدا نہ ہو، اس مقصد کے لیے محکمہ میونسپل سروسز کے عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ افسران، انجینئرز اور متعلقہ عملہ چوبیس گھنٹے فیلڈ میں موجود رہے گا، مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے، برساتی نالوں کی مسلسل صفائی، تمام چوکنگ پوائنٹس کی بروقت کلیئرنس اور مؤثر انتظامی نگرانی کے ذریعے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا تاکہ بارشوں کے دوران روزمرہ زندگی معمول کے مطابق جاری رہے اور عوام کو کسی بھی قسم کی غیر ضروری دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مون سون بارشوں سے قبل شہر میں نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے میونسپل کمشنر ابرار احمد جعفر، متعلقہ افسران اور محکمہ میونسپل سروسز کی ٹیم کے ہمراہ مختلف برساتی نالوں کا تفصیلی دورہ کرنے کے موقع پر کیا، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز حنان بھٹو نے شہر بھر میں جاری صفائی مہم، نکاسی آب کے انتظامات اور مختلف اضلاع میں برساتی نالوں کی صفائی سے متعلق بریفنگ دی، میئر کراچی نے گلاس ٹاور، گرومندر، جہانگیر روڈ اور کریسنٹ کالونی کے برساتی نالوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے کام، مشینری کی کارکردگی اور چوکنگ پوائنٹس کو فوری طور پر کلیئر کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ گلاس ٹاور نالے پر چوکنگ پوائنٹس کی شکایت موصول ہونے پر انہوں نے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی رکاوٹ یا بندش کی شکایت ہو، اسے ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر کراچی کے تمام بڑے برساتی نالوں کی مسلسل صفائی کی جا رہی ہے تاکہ بارش کا پانی بلا رکاوٹ سمندر تک پہنچ سکے اور شہر میں کہیں بھی پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے زیر انتظام 45 بڑے برساتی نالوں کی صفائی کا خصوصی آپریشن 15 جون سے شروع کیا گیا ہے جو 15 ستمبر تک بلا تعطل جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ ضلع جنوبی، شرقی، وسطی، غربی، کورنگی، کیماڑی اور ملیر سمیت تمام اضلاع میں صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے اور ہر ضلع میں چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کرکے انہیں مرحلہ وار مکمل طور پر صاف کیا جا رہا ہے۔ نالوں سے نکالا جانے والا کچرا براہِ راست لینڈ فل سائٹس منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ شہر میں دوبارہ گندگی نہ پھیلے اور نکاسی آب کا نظام متاثر نہ ہو۔ تمام اضلاع سے کچرے کی منتقلی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، میئر کراچی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مون سون بارشوں سے قبل شہر کے تمام چوکنگ پوائنٹس ہر صورت کلیئر کیے جائیں اور جہاں بھی صفائی کے دوران کسی قسم کی رکاوٹ پیش آئے اسے فوری طور پر دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے کام میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر سطح پر مؤثر مانیٹرنگ کا نظام قائم رکھا جائے گا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارشوں کے دوران وہ خود، میونسپل کمشنر، متعلقہ افسران اور منتخب نمائندے مختلف علاقوں میں موجود رہ کر صورتحال کی نگرانی کریں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات کیے جا سکیں، انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو مون سون بارشوں کے دوران کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے، یہی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اولین ترجیح ہے، میئر کراچی نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر کو صاف رکھنے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ تعاون کریں اور ہرگز نالوں، نالیوں، گٹروں یا برساتی گزرگاہوں میں کچرا، ملبہ، پلاسٹک بیگز، گھریلو فضلہ یا تعمیراتی سامان نہ پھینکیں، کیونکہ یہی اشیاء نکاسی آب میں رکاوٹ پیدا کرکے شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کا سبب بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر مؤثر نہیں بنایا جا سکتا، لہٰذا ہر فرد اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے شہر کو صاف رکھنے میں کردار ادا کرے۔
Read Next
2 دن ago
کے ایم سی کا ساحلی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی رسپانس سینٹر اپ گریڈ کرنے، فائر اینڈ ریسکیو انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ
5 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اورنگی ٹاؤن میں سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسزایمرجنسی آپریشنل بیس کا افتتاح کردیا۔
5 دن ago
بلدیاتی ادارے شہر میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،ترجمان میئر کراچی کا اجلاس سے خطاب
1 ہفتہ ago
*میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے 35 سال بعد میر محمد بلوچ واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا*
1 ہفتہ ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا شہر بھر میں مین ہولز کے لیے سیفٹی نیٹ منصوبے کا آغاز
Related Articles
عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جامع تیاریاں مکمل، کراچی بھر میں انتظامات کیلئے 20 کروڑ روپے مختص
2 ہفتے ago
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضی وہاب کی ملاقات،تفصیلی بریفنگ
2 ہفتے ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 31 کروڑ روپے کے بقایاجات کے پنشن چیکس تقسیم کر دیئے، کے ایم سی پنشن کارڈ کا اعلان
2 ہفتے ago
حماد اعوان شہید پارک شہریوں کو صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا عملی اظہار ہے،ترجمان میئر کراچی
2 ہفتے ago


