وزیراعلی مریم نواز شریف کے مثالی گاؤں پروگرام کے لئے ضلعی افسروں کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ متعلقہ اضلاع میں ڈسٹرکٹ آفیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز (ڈی او آئی اینڈ ایس) ضلعی کوآرڈینیٹر مقرر کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ڈی اوز آئی اینڈ ایس کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری ایڈمن ارشد بیگ، سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد زمان لک اور پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی(پی آر ایم ایس سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خرم پرویز نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے ڈی اوز آئی اینڈ ایس کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مثالی گاؤں وزیراعلی مریم نواز شریف کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر نگرانی کا میکانزم بننے سے ترقیاتی سکیموں کی موثر نگرانی ہوسکے گی۔ متعلقہ تحصیل میں سب انجنئیرز کو کوآرڈینیٹر کا اضافی چارج دیا جا رہا ہے جبکہ پی آر ایم ایس سی ڈویژن اور صوبائی سطح پر نگرانی کر رہی ہے۔وزیر بلدیات نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو باقاعدگی سے ڈی اوز آئی اینڈ ایس کی فالواپ میٹنگز کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا کہ کسی ترقیاتی سکیم میں معیار اور رفتار پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 10 ڈویژن کے 485 دیہات کو ماسٹر پلاننگ کے ذریعے مثالی بنایا جا رہا ہے۔ ذیشان رفیق نے سختی سے ہدایت کی کہ دیہات میں پہلے سے بنائی گئی گلیوں کو توڑنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مثالی گائوں منصوبہ ٹائم لائن کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کنٹریکٹرز کے کام کی کی مانیٹرنگ کی جائے تاکہ مطلوبہ اہداف کے حصول میں آسانی ہو۔
Read Next
2 دن ago
ستھرا پنجاب ایجنسی خانیوال کے ورکرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام بند کرنے کا اعلان کر دیا
2 دن ago
*ستھرا پنجاب ایجنسیز کے ایم ڈیز کااہم اجلاس طلب کر لیا گیا*
5 دن ago
ستھرا پنجاب اتھارٹی کے نئے ڈی جی تعینات، پی اے ایس گریڈ 19کے آفیسر عمر جاوید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
7 دن ago
پنجاب لوکل گورنمنٹ سروس کے افسران کی چھ ہفتوں کی لازمی پروموشن ٹریننگ کا شیڈول جاری
1 ہفتہ ago
پی ڈی پی: 82 واٹر سٹوریج ٹینکس اور 63 ڈرینز کی تعمیر مکمل ہوگئی،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
Related Articles
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اعلٰی افسران کے تقرروتبادلے،سی ای او نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
1 ہفتہ ago
مثالی گاؤں کا دائرہ کار بتدریج وسیع کیا جائے گا،اگلے مرحلے میں 7500 دیہات کا انتخاب ہوگا،ذیشان رفیق
2 ہفتے ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں کی زیر صدارت پنجاب انکلیوسیو سٹیز پروگرام کا اجلاس
2 ہفتے ago



