*ڈی جی ایل ڈی اے کاجاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، بارشوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بارش کے دوران شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار توسیعی منصوبے، بھاٹی چوک انڈر پاس، گارڈن ٹاؤن اور گلبرگ سکیم کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک اور داتا دربار توسیعی منصوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے دوران نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے حفاظتی اقدامات اور نکاسی آب کے انتظامات بارے بریفنگ دی ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بارشوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں پر نکاسی آب کا بروقت انتظام یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ گارڈن ٹاؤن اور گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ایم ڈی واسا نے واسا کے ترقیاتی کاموں کے دوران حفاظتی اقدامات بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے انجینئرنگ اور ٹاؤن پلاننگ ٹیموں کو فیلڈ میں مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے نے 15 اگست تک تعمیراتی کاموں کے دوران گہرائی کھدائی کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔شہری مون سون سیزن میں تعمیراتی کام حفاظتی اقدامات کے بغیر ہرگز نہ کریں۔ تعمیراتی کاموں کے دوران ایل ڈی اے ایس او پیز نہ اپنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button