کراچی کی اہم شاہراہوں کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا رہا ہے۔کرم اللہ وقاصی

ترجمان میئر کراچی اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں کراچی کو ایک جدید، صاف ستھرا، محفوظ اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں بیک وقت تاریخی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ مذہبی اقدار کے احترام، جدید انفراسٹرکچر، نکاسی آب کے نظام، شاہراہوں کی بہتری، کھیلوں کے فروغ اور شہری سہولیات میں اضافے کے لیے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔ترجمان میئر کراچی و پارلیمانی لیڈر کے ایم سی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ریگل چوک کا نام تبدیل کرکے ”ختمِ نبوتؐ چوک” رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے موقع پر ختمِ نبوتؐ چوک کی ازسرنو تعمیر، تزئین و آرائش، خوبصورتی، روشنی کے خصوصی انتظامات اور اطراف کی صفائی کا کام کیا جائے گا تاکہ یہ مقام مذہبی عقیدت و احترام کی بہترین علامت بن سکے۔ترجمان میئر کراچی و پارلیمانی لیڈر کے ایم سی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ کراچی کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے متعدد اہم منصوبوں پر کامیابی سے پیش رفت جاری ہے۔ ابراہیم حیدری اور کورنگی کریک کو ملانے والی ناصر جمپ روڈ کی تعمیر معیاری انداز میں جاری ہے، جہاں جدید اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ، روشن اور بہترین سفری سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے بتایا کہ میئر کراچی کی ہدایت پر رابسن روڈ، جامع کلاتھ مارکیٹ میں پیور بلاکس بچھانے کا کام اعلیٰ معیار کے مطابق جاری ہے جس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ علاقے کی خوبصورتی اور پیدل چلنے والوں کی سہولت میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ترجمان میئر کراچی و پارلیمانی لیڈر کے ایم سی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ بلدیہ اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کامیابی سے مکمل ہو چکی ہے اور اسے جلد شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ یہ جدید اسپورٹس کمپلیکس بلدیہ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کرے گا، جو کراچی میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان نسل کی مثبت سرگرمیوں کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ نشتر روڈ اور ایم اے جناح روڈ کو آپس میں ملانے والی مشن روڈ (جوبلی چوک) کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ میئر کراچی نے نشتر روڈ پر اوور ہیڈ برج تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور پیدل چلنے والے شہریوں کو محفوظ آمدورفت کی سہولت حاصل ہوگی۔نشتر روڈ سے لیاری ایکسپریس وے کو ملانے والے برج کی وجہ سے ٹریفک کو ملانے میں بھی آسانی ہوگی،ترجمان میئر کراچی و پارلیمانی لیڈر کے ایم سی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ کراچی کی اہم شاہراہوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا رہا ہے۔ صدر کے مختلف علاقوں کے بعد اب نشتر روڈ پر بھی جدید ٹریفک لین مارکنگ مکمل کر دی گئی ہے تاکہ ٹریفک قوانین پر موثر عملدرآمد، بہتر ٹریفک نظم و ضبط اور شہریوں کے لیے محفوظ سفری ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاہراہ کراچی زو سمیت اہم مقامات سے منسلک ہے جہاں روزانہ لاکھوں افراد سفر کرتے ہیں، اس لیے یہاں جدید ٹریفک سہولیات کی فراہمی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ترجمان میئر کراچی و پارلیمانی لیڈر کے ایم سی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ میئر کراچی کے دورہ ہجرت کالونی کے موقع پر شہریوں نے علاقے کی لیز کا معاملہ اٹھایا جس پر میئر کراچی نے فوری لیز کا مسئلہ حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔اس عزم کا اظہار کیا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، بلدیاتی خدمات کے معیار میں بہتری، صاف ستھرے ماحول، جدید انفراسٹرکچر، بہتر ٹریفک نظام، کھیلوں کے فروغ اور مذہبی و سماجی ہم آہنگی کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے انجام دیتی رہے گی تاکہ کراچی ایک جدید، محفوظ، خوبصورت اور عالمی معیار کا شہر بن سکے۔

جواب دیں

Back to top button