صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ حلقہ عمائدین کے مسائل اور مجوزہ ترقیاتی کاموں بارے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی مسئلے پر پرخلوص میزبان کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ایران ہمارا برادر ملک،خطے میں امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی دنیا معترف ہے۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، صوبائی وزیر بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ حلقے کے مسائل کا تدارک اولین ترجیح جبکہ اہلیان حلقہ کی محبت ناقابل فراموش ہے۔ یہ حلقہ میاں نواز شریف کی امانت ، کوئی شکوہ شکایت ہو تو حاضر ہو جاتا ہوں۔ جمعے کو بھی خود موٹر سائیکل پر آیا اور حلقے کا دورہ کیا۔ تاجر برادری کے مسائل میرے ذاتی مسائل ہیں، انشاء اللہ جنگی حالات کے بعد آسانیاں آئیں گی۔
Read Next
2 دن ago
*پنجاب کے 20 اضلاع میں 6,500 ایکڑ گرین ایریاز کی بحالی و بہتری کا منصوبہ*
3 دن ago
*پنجاب بھر کے واسا ڈسپوزل اسٹیشنز کے عملے کے لیے فائر سیفٹی ٹریننگ لازمی قرار*
3 دن ago
ایم ڈی واسا غفران احمد کی قیادت میں واسا لاہور کو عالمی سطح پر بین الاقوامی تربیتی ادارے کا اعزاز حاصل
3 دن ago
RUDA Conducts Balloting for 20-Kanal Hospital Plot in Chaharbagh Phase-I
4 دن ago






