*وزیراعلٰی کی ہدایت پر سُتھرا پنجاب کے ویسٹ کولیکشن پوائنٹس، ڈمپ سائٹس پر شجرکاری کا فیصلہ*

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سُتھرا پنجاب کے ویسٹ کولیکشن پوائنٹس پر شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سُتھرا پنجاب کے فیلڈ مانیٹرنگ اور اینٹی لٹرنگ سٹاف کیلئے یونیفارم پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ معاملات وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران زیر غور آئے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود اور ڈی جی سُتھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید نے بھی شرکت کی۔ تمام ضلعی مینجنگ ڈائریکٹرز سُتھرا پنجاب ایجنسیز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ اجلاس میں سُتھرا پنجاب ایجنسیز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عارضی کولیکشن پوائنٹس (ٹی سی پی)، ویسٹ انکلوژرز پر شجرکاری ایک ہفتے میں شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے صاف ماحول ویژن کے مطابق تمام ڈمپ سائٹس کے اردگرد بھی پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ویسٹ انکلوژرز اور ٹی سی پی کی مرمت کا کام ساتھ ساتھ ہونا چاہیئے۔ جہاں ضرورت ہو وہاں ٹی سی پیز کی تعداد بڑھائی جائے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن آپریشنز کی جیوفینسنگ پر کام جاری ہے۔

اب تک 1992 یونین کونسلز کی میپنگ مکمل ہوچکی ہے۔ پی آئی ٹی بی جیوفینسنگ کے کام میں سُتھرا پنجاب کے ساتھ تعاون کر رہا یے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماہ رواں ستمبر سے اینٹی لٹرنگ سٹاف کی انسپکشنز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اینٹی لٹرنگ سکواڈز مارکیٹوں کے ساتھ محلوں کے بھی معائنے کریں۔اجلاس کے دوران گندگی پھیلانے کے کلچر کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کی رفتار بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ سُتھرا پنجاب پروگرام کے ڈیجیٹل سسٹم میں عوامی شکایات پر ایکشن کی شرح 96 فیصد ہونا قابل اطمینان ہے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں تاخیر پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button