ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز اور چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کلیم یوسف کی ہدایت پر ہمراہ اے سی سٹی رانا عامر بمعہ عملہ بلدیہ عظمٰی لاہور نےملتان روڈ پر کارپوریشن کے رقبہ کو واگزار کروا لیا گیا
۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جوادالحسن گوندل نے خود آپریشن کی نگرانی کی۔انہوں نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ سرکاری اراضی کو بھی قبضہ گروپوں سے واگزار کروایا جائے گا
۔تجاوز کنندگان اور قبضہ مافیا کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا جو وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی کلیئر ویژن بھی ہے۔






