ڈیجیٹل ون ونڈو پلیٹ فارم ای بیز کے نفاذ سے بلدیہ عظمٰی لاہور کا نقشہ فیس کی مد میں سب سے زیادہ آمدن والا علامہ اقبال زون عملی طور پر ایل ڈی اے کو چلا گیا ہے۔ای بیز سسٹم کی ذمہ داری جس ادارے کو سونپی گئی اس نے اقبال زون کی باؤنڈری ہی غلط مارک کر دی۔چھ ماہ بعد بھی غلطی دور نہ ہو سکی جس کی وجہ سے جو بھی نقشہ اقبال زون کے بلڈنگ کنٹرولڈ ایریا کا جمع ہوتا ہے وہ ایم سی ایل کو جانے کی بجائے ایل ڈی اے کو چلا جاتا ہے۔شہری دو بڑے اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کے فقدان،واضح ڈائریکشن نہ ہونے سے رل گئے ہیں۔ایل ڈی اے بھی ان نقشوں کو منظور نہیں کر رہا جبکہ مارچ سے اب تک ایم سی ایل سے اقبال زون کا کوئی نقشہ پاس نہیں ہو سکا جس سے نقشہ فیس کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان ایم سی ایل کو ہوا ہے۔اقبال زون میں تعمیراتی سرگرمیاں رک گئی ہیں۔لوگ گھروں کا نقشہ پاس کروانے کیلئے کئی ماہ سے حجل خوار ہو رہے ہیں۔بتایا گیا ہے اور یہ صورتحال ایم سی ایل، ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے نوٹس میں بھی ہے لیکن کسی اعلٰی افسر نے اس سنگین غلطی کو دور کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے بلکہ دلچسپی ہی نہیں لی۔
Read Next
3 گھنٹے ago
انسداد سموگ اقدامات،وزیر بلدیات پنجاب نے یونین کونسلز کے سیکرٹریز اور بلدیاتی افسران کو بھی صفائی آپریشن میں جھونک دیا
22 گھنٹے ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،محکمہ بلدیات کی زیر نگرانی جاری مختلف پروگراموں کا جائزہ
2 دن ago
𝐃𝐆 𝐏𝐖𝐂𝐀 𝐕𝐢𝐬𝐢𝐭𝐬 𝐎𝐧𝐠𝐨𝐢𝐧𝐠 𝐂𝐨𝐧𝐬𝐞𝐫𝐯𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐒𝐢𝐭𝐞𝐬
3 دن ago
سید مدثر حسین وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کے ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر
5 دن ago






