محکمہ لوکل گورنمنٹ کا 100 مثالی دیہات میں برتھ رجسٹریشن کیمپس لگانے کا فیصلہ

ایک سو مثالی دیہات میں مہم کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرز 31 اگست تک کیمپ سائٹس فائنل کریں،لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق ہر مثالی گاؤں میں مختلف تاریخوں پر 3 خصوصی برتھ رجسٹریشن کیمپس لگائے جائیں گے۔پہلا تین روزہ برتھ رجسٹریشن کیمپ عارضی طور پر 15 سے 17 ستمبر 2026 تک منعقد ہوگا۔ فوری اندراج کے لیے کیمپس میں آن سائٹ ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم فعال کیا جائے گا۔دور دراز اور پسماندہ آبادیوں کی رجسٹریشن کے لیے مقامی رضاکار بھرتی کیے جائیں گے۔مہم کی تشہیر کے لیے عوامی مقامات پر خصوصی معلوماتی بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔ان دیہات میں 100 فیصد برتھ رجسٹریشن کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button