وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی گوئی ژوکے شہرگوئی یانگ میں انٹرنیشنل بگ ڈیٹا ایکسپو میں پارٹی سیکرٹری ہی زونگ یو اور چینی وفد سے ملاقات

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے گوئی ژوکے شہرگوئی یانگ میں انٹرنیشنل بگ ڈیٹا ایکسپو میں پارٹی سیکرٹری ہی زونگ یو اور چینی وفد سے ملاقات میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر،لوکل مینوفیکچرنگ کے لئے بزنس اور انویسٹمنٹ کانفرنس کی تجویز پیش کردی-ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف نے ڈیجیٹل کوآپریشن، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سمارٹ ایگریکلچر کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی پیشکش کر دی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے تشخیص کے شعبہ میں اشتراک کار کی تجویز دی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے گوئی ژو کے وفد کو دورہ لاہور کے لئے مدعو کرلیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے چین کیلئے مزید کامیابیوں اور چینی عوام کے لئے بہتر مستقبل کی خواہش کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے پاک چین دوستی کے مزید مضبوط واستحکام کی دعا کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب بیرونی سرمایہ کاری کے لئے تیار اور خواہاں ہے -پنجاب ترقی اور شراکت داری کے لئے تیار ہے -چین ڈیجیٹل انقلاب کے ذریعے دنیا کی سمت تبدیل کر رہاہے – گوئی ژو میں ہونے والی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی قابل تقلید ہے – ہم چین کے تجربات اور کامیابیو ں سے سیکھنا چاہتے ہیں -گوئی ژو کی خوبصورتی، ترقی اور قابل ذکر تبدیلی متاثر کن ہے۔ چین کی طرح انفراسٹرکچر کی ترقی اورجنگلات یعنی ہریالی لانے کے لئے ہم بھی کوشش کر رہے ہیں۔گوئی ژو ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے چین کا ڈیجیٹل مرکز بن چکا ہے۔انڈسٹری، ڈیجیٹلائزیشن،رورل ڈویلپمنٹ کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالنے سے متعلق سیکھنا اور جاننا چاہتے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ملاقات کے دوران خواہش ظاہر کی کہ پاکستان اور چین کی تاریخی دوستی کو سالڈ پراجیکٹ، انویسٹمنٹ، روزگار کے حقیقی فوائد میں بدلنا چا ہتے ہیں -پاکستان اور چین کے قومی تعلقات کو صوبائی اور عوام سے عوام تک تعلق کی سطح تک لے جایا جاسکتا ہے- گوئی ژو کی ٹیم سے ترقی کے سفر میں ساتھ لے کر چلنے کی استدعا کرتے ہیں – خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کے لئے چین کی معاونت چاہتے ہیں – ہم سب چین کے قابل قدر صدر شی جن پنگ کے زبردست مداح ہیں۔ چین کے صدر کا وژن،فولادی عزم، کامیابی کے لئے انتھک جستجو قابل تقلید ہے – ذاتی طور پر صدر شی جن پنگ کے مشترکہ خوشحالی، مشترکہ انسانی اہداف، سلامتی، استحکام اور تمام اقوام کی خودمختاری کے فلسفے کی پرجوش پیروکار ہوں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب زرعی شعبے کی سب سے بڑی مارکیٹ،ملک کا معاشی محوراور فوڈ باسکٹ ہے -میں سمجھتی ہوں کہ چین کے صوبے میں محض ترقی نہیں بلکہ مکمل تبدیلی آرہی ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ترقی کے ویژن کو حقیقت میں بدلنے کا سہرا چینی صدر شی جن پنگ کی عظیم قیادت کو جاتا ہے۔ پارٹی سیکرٹری ہی زونگ یو اور ان کی ٹیم کے شاندار لوگ صاحب علم اور صاحب مطالعہ ہیں – پبلسٹی، میڈیا ریگولیشن، سائبر اسپیس، ایڈمنسٹریشن، گورننس اور شنگھائی، مرکزی حکومتی تنظیموں اورگوئی زو میں وسیع تجربہ اور قائدانہ کردارقابل تحسین ہیں – ہی زونگ یوجیسے با علم اور خطیب انسان سے ملاقات خوش بختی سمجھتے ہیں۔پاکستان اور چین ایک تاریخی آزمائشی وقت اور ہر موسم کی دوستی کے شراکت دار ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان اور چین اس سال فخر کے ساتھ خوبصورت مثالی سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔پاک چین دوستی کا رشتہ دو حکومتوں اور دو ملکوں کے درمیان نہیں ہے۔ پاک چین دوستی ایک دوسرے کے دلوں، عوام اور دو قوموں کے درمیان اعتماد پر قا ئم رشتے کا نام ہے -دوستی کا رشتہ اعتماد،باہمی احترام، پیار پر قائم ہے اور اس تعلق کی بنیاد باہمی تعاون اور حمایت پر ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاک چین دوستی کے بارے میں ہمارے درمیا ن ایک ذاتی اور بہت مضبوط تعلق بھی موجود ہے۔ پاک چین دوستی کو پاکستانی قیادت کی پے در پے نسلوں نے پروان چڑھایا ہے – خاص طور پر میرے والدمحمد نواز شریف نے ہمیشہ پاک چین تعلقات کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے۔ میرے چچا اور موجودہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاک چین تعلقات اوراقتصادی شراکت داری کے لیے مسلسل اور انتھک محنت کی۔ پاک چین دوستی کو آگے بڑھانے کا اعزاز خوش قسمتی سے اب مجھے حاصل ہوچکا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چین سے محبت اورلگاؤ نہ صرف ملک سے ملک، عوام سے عوام، دل سے دل تک نہیں بلکہ میرے خون میں شامل ہے۔پہلی خاتون وزیراعلی کی حیثیت سے 13ملین لوگوں کے صوبے کی ذمہ داری سنبھال رہی ہوں – چین ہمارے لیے ایک قابل اعتماد دوست اور بھائی ہے، تاریخی رشتے کو ایک نئے دور میں لے جانا چاہتے ہیں۔چین کے ساتھ تعلقات کو سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی، جدت، ثقافت اور مشترکہ انسانی مقاصد کی بنیاد پر استوار کرنا چاہتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب اورگوئی ژو کے درمیان تعلقات کی بہت مضبوط بنیاد موجود ہے، معیشت کا حجم ضرور مختلف ہے لیکن بہت سی خصوصیات مشترک اور مماثل ہیں – پنجاب نہ صرف 13کروڑ آبادی کا صوبہ ہے بلکہ دیگر وفاقی اکائیوں سے بھی لوگ بہتر زندگی کے مواقع کی تلاش میں پنجاب آتے ہیں -گوئی ژو کی آبادی3کروڑ 86لاکھ ہے اور پنجاب کو دنیا میں ایک بڑے ملک کے برابر قرار دیا جاسکتا ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ گوئی ژو او رپنجاب دونوں بڑے صوبے ہیں جہاں انسانی وسائل وسیع ہیں اور انسانی آبادی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے -پنجاب تیزی سے تبدیلی کے مراحل سے گزررہاہے اڑھائی برس میں انتھک محنت سے پنجاب نمایاں پیشرفت کرچکا ہے -پنجاب میں 50ہزار روڈز کی تعمیر و مرمت، بحالی اور توسیع کا کام مکمل ہوچکا ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں پہلی مرتبہ مکمل الیکٹرک موبیلٹی انفراسٹرکچر بھی موجود ہے -چین سے تیار کردہ ماحول دوست الیکٹروبسیں پنجاب میں مصروف خدمت ہیں -پنجاب میں الیکٹر وبسوں کے ذریعے فضائی معیار میں تیز تر بہتری کا معجزہ بھی رونما ہوچکا ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ماضی میں پنجاب میں 3ماہ فضائی آلودگی اور سموگ رہتی تھی لیکن گزشتہ 2سال سے سموگ نظر نہیں آئی-سموگ کے خاتمے کے لئے ہم نے چین کی کامیابی سے سبق سیکھا اور مسلسل سیکھنے کی کوشش کررہے ہیں -پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ کے لحاظ سے بہت کام ہوچکاہے- جنگلات کے رقبے میں بھی اضافہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،سموگ جیسی آفت سے نمٹنے کا یہی واحد راستہ ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ گوئی ژو او رپنجاب کے درمیان مضبوط زرعی بنیاد مینوفیکچرنگ اور سروسز کے شعبے بھی موجود ہیں -پاکستان کی زرعی فصلوں کا کل 70فیصد پنجاب میں پیدا ہونے کی وجہ سے زراعت پنجاب کے لئے بہت اہم ہے -ز راعت کا شعبہ پنجاب کی آبادی کے کثیر حصے کے لئے روز گار اور ذریعہ معاش فراہم کرتا ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ گوئی ژو کی معیشت بھی 3بڑے شعبوں زراعت، صنعت، تعمیرات اور سروسز پر مشتمل ہے-پنجاب بہت بڑی زرعی منڈی اور کنزیومر مارکیٹ ہے-پنجاب30سال سے کم65فیصد نوجوان افرادی قوت اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں سے مالا مال ہے -گوئی ژو صنعتی ترقی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، انٹیلی جنس کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی کے تجربات سے مالا مال ہے -گوئی ژو کے ساتھ روایتی معاشی ماڈل سے آگے بڑھ کر زیادہ پیداوار، ویلیو ایٹڈڈ، گڈز ٹیکنالوجی اور نجی شعبے کی شراکت داری کے خواہاں ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے والا صوبہ ہے -AI میں انویسٹمنٹ کی جاری ہے -پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں ٹیکنالوجی کے بہتر اور موثر استعمال کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس آفس موجود ہے -ہواوے، علی بابا کی میڈیکل سروسز او راختراعات سے سیکھنے کے لئے پرجوش ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب پاکستان میں AI کا باقاعدہ استعمال کرنے والا پہلا صوبہ ہے -پنجاب میں ایک ہزار بیڈ کا کینسر ہسپتال مریضوں کے لئے امید کا مرکز بنے گا -آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے طبی تشخیص کے بارے میں بھی تعاون خارج ازامکان نہیں -ترقی، تعاون او رباہمی حمایت کے ایجنڈے کو آ گے بڑھانے کے لئے مجوزہ مشترکہ ورکنگ گروپ 12ماہ میں پورا پراجیکٹ تیار کرسکتا ہے – گوئی ژو کا وفد لاہور آ کر متعلقہ محکموں، یونیورسٹیوں، چیمبر آف کامرس اور ممکنہ کاروباری شراکت داروں سے ملاقات کرے تو مجھے خوشی ہوگی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ گوئی ژو کے پاس ٹیکنالوجی، عزم، مشترکہ انسانی فلاح و بہبود کا فلسفہ ہے -پنجاب کے پاس نوجوان آبادی کا حجم، صلاحیت، مارکیٹ اور اربن ڈویلپمنٹ کا عزم ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ گوئی ژو اور پنجاب کی صلاحیتیں اور قوتیں ایک دوسرے کے لئے موزوں ترین ہیں -پنجاب میں مقیم چینی شہریوں کی حفاظت، سلامتی اور سہولت ہماری اولین ترجیح ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ میرا دورہ پنجاب اور گوئی ژو کے تعلقات میں نئے عملی باب کا آغاز کرسکتا ہے -گوئی ژو میں آمد اور چین کے اعلی حکام سے ملاقات کو خوش بختی سمجھتی ہوں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میری ٹیم میں زیادہ تر وزراء نوجوان اور 50سال سے کم عمر ہیں۔ سینئر وزیر،وزیر منصوبہ بندی وماحولیات مریم اورنگز یب فضائی آلودگی کے خلاف جنگجوکی طرح کام کررہی ہیں – محترمہ عظمی زاہد بخاری میری وزیر اطلاعات و ثقافت ہیں -کاظم پیرزادہ وزیر آبپاشی، رانا سکندر حیات وزیر تعلیم،عاشق حسین کرمانی وزیر زراعت اور لائیوسٹاک ہیں -صوبائیمشیر علی مصطفی ڈارپنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس آفس کے سربراہ ہیں –

جواب دیں

Back to top button