وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے دبئی کے سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت کے لحاظ سے سکردو ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ توانائی کے متبادل وسائل کی عدم دستیابی کے باعث جنگلات اور درختوں کی کٹائی میں اضافہ ہوا ہے، جس کے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خطے میں زراعت، ہائیڈرو پاور اور مائننگ جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اور اس سلسلے میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی مکمل حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ کہا کہ گلگت بلتستان ایک پرامن خطہ ہے اور یہاں کے عوام اپنی مہمان نوازی کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے ذرائع نقل و حمل کو بہتر بنا رہی ہے، جس کے تحت ایئرپورٹس کی اپ گریڈیشن، گلگت میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کی تعمیر اور چلاس ایئرپورٹ کی بحالی پر کام جاری ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جغرافیائی اعتبار سے انتہائی اہم ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان سرمایہ کاری کیلئے ایک نہایت موزوں خطہ ہے، اور حکومت یہاں سرمائی سیاحت کے فروغ کیلئے بھی سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ میں اپنی تجاویز (پروپوزلز) جمع کرائیں، جن کی جانچ پڑتال کے بعد متعلقہ محکمے ان پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کریں گے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت پارلیمانی امن کمیٹی کا پہلا اجلاس
11 گھنٹے ago
گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئےاحسن اقبال کی سربراہی میں تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کا اجلاس
1 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے یو این ریذیڈنٹ کوآرڈینٹر اینڈ کنٹری ڈائریکٹر یونیسف پاکستان پرنیل آئرن سائیڈکی ملاقات
2 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت صحت کے شعبے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کی اصلاحات اور ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
Related Articles
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندہ وفد سے ملاقات
1 ہفتہ ago
محکمہ خزانہ گلگت بلتستان کا آر بٹ پورٹل کامیابی سے نافذ،محکمہ تعمیرات کی پہلی ایڈمن اپروول جاری
1 ہفتہ ago




