محکمہ بلدیات پنجاب نےیونین کونسل ایمپلائز سروس رولز 2026ء کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔یہ رولز فوری طور پر نافذ العمل ہونگے۔پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی روشنی میں نئے سروس رولز بنائے گئے ہیں۔یونین کونسلز میں نئی بھرتیاں انھیں رولز کے تحت ہونگی۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ یونین کونسل ایمپلائز سروس رولز 2026ء میں تعلیم یافتہ نائب قاصدوں کی پرموشن کا کوٹہ نہیں رکھا گیا جو 18 سال سے زائد عرصہ سے ترقیوں سے محروم ہیں۔پرموشن ہی ان کی بنیادی مطالبہ تھا۔جس کے لئے یونین کونسلز کے ملازمین طویل عرصہ سے احتجاج اور جدوجہد کر رہے تھے۔نئے رولز کا گزٹ نوٹیفکیشن کرتے ہوئے یونین کونسلوں کے ملازمین کو ترقی کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا ہے۔جس پر ملازمین نے احتجاج اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔





