محکمہ بلدیات پنجاب نے پیڈا ایکٹ کے تحت چیف آفیسر ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کاشف محمود کو معطل کر دیا

محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے چیف آفیسر ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کاشف محمود کو معطل کر دیا ہے۔انھیں پیڈا ایکٹ 2006 کے سیکشن 6 کے تحت نا اہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔معطلی کی مدت کے دوران پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ، لاہور کو ان کا ہیڈ کوارٹر قرار دیا گیا ہے۔معطلی کے احکامات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔

منیر احمد سب انجینئر میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو بھی پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کر دیا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button