بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کی ہدایت پر شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔
میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے تین غیر قانونی تعمیرات کو مکمل مسمار، چار کو جزوی مسمار جبکہ تین کو سربمہر کر دیا۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں باغبانپورہ، چاہ میراں، حاجی پارک،بھوگیوال، حلال پارک عامر روڈ شامل ہیں۔






