وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے باوجود محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں تین سال سے زائد مدت ملازمت پر فائز افسران کی تبدیلی عمل میں نہیں لائی گئی، لاہور کی تین تحصیلیں اس سلسلے میں سرفہرست ہیں۔تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے تمام محکموں کو ہدایت کی گئی تھی کہ تین سال سے زائد عرصے سے ایک ہی جگہ تعینات افسران کو فوری تبدیل کیا جائے، تاہم لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اب تک اس حوالے سے کوئی لسٹ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی تبادلوں کا کوئی سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، لاہور اس حوالے سے پہلے نمبر پر ہے جہاں تین تحصیلوں میں افسران کو تین سال سے بھی زیادہ عرصہ بیت چکا ہے۔ ان میں تحصیل ماڈل ٹاؤن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اے ڈی ایل جی) انعم چوہدری، تحصیل رائیونڈ میں سید احمد رضا شیرازی اور تحصیل کینٹ میں مبشر سلیم شامل ہیں۔ ان تینوں افسران کی تعیناتی کو تین سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور وہ ابھی تک اپنے عہدوں پر برقرار ہیں۔مزید یہ کہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ان کے علاوہ بھی متعدد اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹرز موجود ہیں جنہیں بھی تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کی واضح ہدایت کے باوجود محکمے کی جانب سے اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، جس سے افسران میں قیاس آرائیوں پیدا ہو رہی ہیں۔
Read Next
2 گھنٹے ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا بھلوال میں زیر تعمیر ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ
15 گھنٹے ago
ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے آپریشن تیز کریں،تمام بلدیاتی اداروں اور ستھرا پنجاب ایجنسیز کو خصوصی مراسلہ جاری
21 گھنٹے ago
پیدائش و اموات کی مفت رجسٹریشن کی سہولت میں مزید 3 سال کی توسیع،گزٹ نوٹیفکیشن جاری
22 گھنٹے ago
وزیر بلدیات اچانک دورے پر کوٹ مومن اور سرگودھا شہر پہنچ گئے، صفائی کا تفصیلی جائزہ
22 گھنٹے ago
اکاون شہروں میں 96 ڈرینز اور 94 واٹر ٹینکس کی تعمیر مکمل،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
Related Articles
پنجاب لوکل گورنمنٹ یونین کونسل ایمپلائز سروس رولز 2026ء کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری،ملازمین کا پرموشن کوٹہ شامل نہیں
2 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے پیڈا ایکٹ کے تحت چیف آفیسر ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کاشف محمود کو معطل کر دیا
2 دن ago




