*ستھرا پنجاب،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں سُتھرا پنجاب کے حوالے سے ایک اجلاس کے دوران ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود، فوکل پرسن برائے سُتھرا پنجاب عاصم محمود اور ایڈیشنل سیکرٹری مہرین فہیم عباسی بھی موجود تھے جبکہ ضلعی سُتھرا پنجاب ایجنسیز کے مینجنگ ڈائریکٹرز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر جنرل سُتھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید نے اجلاس کو جیوفینسنگ کے جاری عمل پر پریذینٹیشن دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن آپریشنز کی جیوفینسنگ کا کام تکمیل کے قریب ہے۔ اس سے بعض مقامات پر سروس ڈیلیوری کی شکایات کا ازالہ ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر آپریشن جتنا منظم ہوگا سروس اتنی بہتر ہوگی۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ جیومیپنگ کے ڈیٹا کو سُتھرا پنجاب کے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے لوڈر رکشہ پر میگافون کے ذریعے ویسٹ کولیکشن کے اعلانات کا انتظام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر بیٹ Beat میں ورکرز اور مانیٹرز کے نام اور فون نمبر کے بینر لگائے جائیں تاکہ عوام کسی شکایت کی صورت میں موقع پر ہی متعلقہ اہلکاروں سے رابطہ کرسکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سُتھرا پنجاب کی ستعدادکار بڑھانے کیلئے ٹیم ورک کا جذبہ بروئے کار لایا جائے۔ ایم ڈیز اور تحصیل مینجرز روزانہ کی بنیاد پر بیٹس کے دورے کریں۔ ذیشان رفیق نے واضح کیا کہ صرف فیلڈ ورکرز کے خلاف تادیبی کارروائیاں کافی نہیں بلکہ ناقص کارکردگی پر افسروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔ اجلاس میں اینٹی لٹرنگ اور عوامی آگاہی مہم کے حوالے سے بھی تجاویز پر غور کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button