ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی لاہور وڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) علی اعجاز چیف آفیسر کلیم یوسف کی ہدایت پر اور میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن جواد الحسن گوندل کی زیر نگرانی جی ٹی روڈ اور سکھ نہر،کوٹلی پیر عبدالرحمان پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا
۔ جس کی قیادت شہزاد رسول انچارج آپریشن/ تحصیل شالیمار نے کی۔ جس میں تین ٹرک سامان گرفت میں لے کر سٹور میں جمع کروا دیا۔پاکستان منٹ سے بھی تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جا رہی ہے۔فالو اپ آپریشنز کو موثر بنایا جائے گا تاکہ تجاوزات دوبارہ قائم نہ ہو سکیں۔






