بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ پر پارکنگ اسٹینڈز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،درجنوں سیل،بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور مقدمات درج

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ شہری سہولیات نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز چیف آفیسر کلیم یوسف کی ہدایت پر اوور چارجنگ میں ملوث پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔درجنوں پارکنگ اسٹینڈز کو سیل جبکہ اور چارجنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں متعدد افراد کو گرفتار کروا دیا گیا۔ متعلقہ تھانوں میں مقدمات بھی درج کروا دیئے گئے۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر شہری سہولیات مدثر اسلم نے اسکواڈ کے ہمراہ حفیظ سنٹر، جیف ہائٹس، حمید لطیف ہسپتال،امانت آئی ہسپتال، مسعود ہسپتال مین بلیو وراڈ،گلبرگ، ہال روڈ، مال روڈ،نیو انار کلی، لوئر مال،احسان ممتاز ہسپتال مولانا شوکت علی روڈکے علاقوں میں آپریشن کیا

۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل کے مطابق سرکاری پارکنگ فیس پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا۔اوورچنگ پر سخت ترین کارروائی ہوگی۔تجاوزات کے ساتھ ساتھ اوور چارجنگ میں ملوث پارکنگ اسٹینڈز مافیا کے خلاف بھی آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

جواب دیں

Back to top button