ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے کا آسان اقساط پر پلاٹوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایل ڈی اے کے زیر اہتمام ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہرٹاون میں کمرشل و رہائشی پلاٹوں کی چھٹی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی گئی۔قرعہ اندازی میں جوہر ٹاون،ایل ڈی اے سٹی اورایل ڈی اے ایونیوون کے رہائشی و کمرشل پلاٹس آسان اقساط پررکھے گئے تھے۔ قرعہ اندازی میں ایل ڈی اے سٹی بزنس بے میں واقع 4 مرلہ کے 40 کمرشل پلاٹس رکھے گئے تھے
۔ ایل ڈی اے سٹی بزنس بے کے کمرشل پلاٹس فیروزپورروڈ اوررنگ روڈ سے صرف تین منٹ کی آئیڈیل لوکیشن پر واقع ہیں۔قرعہ اندازی میں ایل ڈی اے ایونیو ون کمرشل زون میں واقع 5 مرلے کے 30کمرشل پلاٹس اور جوہر ٹاؤن بلاک K میں واقع 5 مرلے کے 25 رہائشی پلاٹس شامل تھے۔قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے کل 1520 درخواستیں موصول ہوئیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا ہے کہ قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو یکمشت ادائیگی پر5فیصد رعایت دی جائے گی۔ ایل ڈی اے شہریوں کو اپنی سکیموں میں واقع پلاٹس تین سال کی آسان اقساط میں دے رہا ہے۔قرعہ اندازی میں کامیاب شہری تین سال کی 12 مساوی اقساط پر ادائیگی کریں گے۔ ایل ڈی اے آسان اقساط پر مزید پلاٹس بھی مارکیٹ میں جلد لائے گا۔ شہریوں کے لیے تین سالہ آسان اقساط میں مکمل طورپر ڈویلپڈ کمرشل و رہائشی پلاٹس حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔ قرعہ اندازی میں ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ، چیف ٹاون پلانر، چیف آئی ٹی آفیسر،ڈائریکٹر آکشن،ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹرز ہاوسنگ ودیگر متعلقہ ایل ڈی اے افسران نے شرکت کی۔






