بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تین مسمار، 3 سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کی ہدایت پر عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 3 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ تین کو سربمہر کر دیا۔جن ایریاز میں آپریشن کیا گیا ان میں مناواں ہربنس پورہ،جی ٹی روڈ، فتح گڑھ ڈسپنسری روڈ،رانی پنڈ،راجباہ روڈ، چوک نادیہ گھی مل کے علاقے شامل ہیں

جواب دیں

Back to top button