وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کو ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے اپنی زمین، اپنا گھر پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی زمین ،اپنا گھر کے تحت درخواست گزاروں کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہوچکی ہے،تمام درخواست گزاروں کی ابتدائی سکریننگ کا عمل جاری ہے جن کو بذریعہ قرعہ اندازی مفت پلاٹس تقسیم کیے جائیں گے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع جہلم میں 730، قصور 388 ،فیصل آباد 257، لودھراں 218 جبکہ اوکاڑہ میں 130 پلاٹس تقسیم کیے جائیں گے،اسی طرح لیہ 55،بھکر 52، ساہیوال 33، سرگودھا 25، خوشاب 24، بہاولنگر 20 جبکہ راجن پور میں 15 مستحق خاندان اپنی زمین کے مالک بنیں گے،مزید برآں منڈی بہاؤالدین 17، اٹک 11، گجرات 8، بہاولپور 7، وہاڑی 4، جھنگ 4 جبکہ چنیوٹ میں 2 پلاٹس بے گھر افراد کو دیے جائیں گے، وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ 19 اضلاع کے غریب و متوسط خاندان اپنی زمین کے مالک بنائے جائیں گے،ابتدائی مرحلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب 2 ہزار متوسط خاندانوں میں پلاٹس تقسیم کریں گی، بلال یاسین نے واضح کیا کہ تمام خاندانوں کو اپنی چیت،اپنا گھر پروگرام کے تحت 15 لاکھ بلاسود قرض حاصل کرنے کی بھی سہولت دی جائے گی، بے گھروں کو اپنا گھر دے کر مریم نواز نے تاریخ میں وعدوں سے نہیں عمل سے اپنا نام درج کروا لیا ہے، انشاء اللہ اگلے مراحل میں مزید غریب خاندانوں میں مفت پلاٹس تقسیم کیے جائیں گے۔
Read Next
1 دن ago
*پنجاب کے 20 اضلاع میں 6,500 ایکڑ گرین ایریاز کی بحالی و بہتری کا منصوبہ*
2 دن ago
*پنجاب بھر کے واسا ڈسپوزل اسٹیشنز کے عملے کے لیے فائر سیفٹی ٹریننگ لازمی قرار*
2 دن ago
ایم ڈی واسا غفران احمد کی قیادت میں واسا لاہور کو عالمی سطح پر بین الاقوامی تربیتی ادارے کا اعزاز حاصل
2 دن ago
RUDA Conducts Balloting for 20-Kanal Hospital Plot in Chaharbagh Phase-I
3 دن ago





