*پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس صدر سعید غنی کی زیر صدارت منعقد*

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس صدر سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینٹر سید وقار مہدی، جنرل سیکرٹری و صدر ڈسٹرکٹ ساوتھ جاوید ناگوری، صدر خواتین ونگ و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، سنئیر نائب صدر مرزا مقبول، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آصف خان، تمام ڈسٹرکٹ کے صدور و جنرل سیکرٹریز، تمام ذیلی تنظیموں کے صدور و عہدیداران و دیگر موجود تھے۔اجلاس میں معرکہ حق جشن آزادی کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے شہر بھر میں ہونے والی مختلف تقریبات کے حوالے سے تمام کو آگاہ کیا گیا۔اس وقت پورے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں ہونے والی تقریبات میں پارٹی کی زیادہ سے زیادہ عہدیداران و کارکنان کی شمولیت پر زور دیا گیا۔ سعید غنی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ 9 اگست کو ہونے والے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والے عالمی مشاعرہ اور 13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میوزیکل و لیزر لائٹ کنسرٹ میں بھرپور شرکت کی جائے۔اس کے علاوہ شہر بھر میں مختلف اضلاع اور ٹائونز کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریبات میں بھی پارٹی کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت ہونی چاہیے۔تمام پارٹی کے عہدیداران، ذمہ داران و کارکنان صرف اور صرف پاکستان کا پرچم اپنے ساتھ لے کر ان تمام تقریبات میں لازمی شرکت کریں۔

جواب دیں

Back to top button