پشاور(بلدیات ٹائمز) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے پرزور مطالبہ پر سروس سٹرکچر پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے دوسرے مرحلے میں ری نیمنگ کمیٹی کی باقاعدہ میٹنگ ہزارہ ڈویژن کی طلب کی گئی ھے۔ جب کہ قبل ازیں پہلے مرحلے میں پشاور ڈویژن کی میٹنگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نان پی یو جی ایف سٹاف کے سروس سٹرکچر کو عملی جامہ پہنانے کےلئے دوسرے مرحلے میں ہزارہ ڈویژن کی 26 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے تحصیل میونسپل آفیسرز اور تحصیل آفیسرز فنانس کو ھمراہ متعلقہ ریکارڈ میٹنگ میں 12 اگست 2025 کو 10 بجے دن لوکل کونسل بورڈ پشاور کے دفتر میں طلب کر لیا گیا ھے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چئیرمین اور ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ کریں گے۔جس کے لئے لوکل کونسل بورڈ کی طرف سے باقاعدہ خطوط تحت نمبری AO-IV/LCB/4-1/TMAs General File مجاریہ 06 اگست 2025 کو جاری کئے گئے ھیں۔مزید برآں لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت نے متعلقہ TMAs کے یونین رہنماؤں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیل کونسلز کی ضروری پوسٹوں کی ری نیمنگ کے لئے تحصیل میونسپل افیسرز کی ھمراہ TOF بمعہ ریکارڈ متعلقہ بروقت میٹنگ میں حاضری یقینی بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
Read Next
22 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
3 دن ago






