صوبے میں ترقی کا پہیہ رکے گا نہیں، ہر ضلع اور ہر باسی کو مساوی سہولتیں اور مواقع فراہم کیے جائیں گے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں مختلف عوامی وفود اور علاقائی عمائدین سے ملے وزیر اعلیٰ نے تمام وفود کے مسائل، شکایات اور تجاویز توجہ سے سنیں اور بیشتر مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو واضح اور فوری ہدایات جاری کیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے کسی بھی ضلع، تحصیل یا گاؤں کے عوامی مسائل حکومت کی نظر سے اوجھل نہیں رہ سکتے حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل اور ان کو ان کا حق دلانے کے لیے ہر سطح پر کام کر رہی ہے وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کے عوام کو بااختیار بنانا اور ان کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لانا ہی حکومت کا اصل ہدف ہے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر سیکرٹریٹ کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں عوام سے میرا رشتہ نمائندے اور ووٹر کا نہیں بلکہ خدمت گزار اور محسن کا ہے اور یہ رشتہ میری سیاست کی بنیاد ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے عزم ظاہر کیا کہ صوبے میں ترقی کا پہیہ رکے گا نہیں، ہر ضلع اور ہر باسی کو مساوی سہولتیں اور مواقع فراہم کیے جائیں گے اور کوئی شہری اپنے حق کے لیے در بدر نہیں پھرے گا اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون خان وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اسٹاف افسران زاہد حسین بگٹی , سید امین، پرویز ، حسن علی و دیگر نے عوام کی رہنمائی و معاونت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی پیش رفت پر وفود کی رہنمائی کی

جواب دیں

Back to top button