ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس یکم رمضان المبارک کو فیلڈ میں متحرک ، انسپکشنز، بھرپور جرمانے عائد ،مقدمات کا اندراج

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس یکم رمضان المبارک کو فیلڈ میں متحرک رہے. فراہم کردہ ریلیف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے انسپکشنز، بھرپور جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور مقدمات کا اندراج ہوا. 4

مقدمات کا اندراج، 21 وارننگز، 01 لاکھ سے زائد روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں. اسی طرح 27 مقامات پر خلاف ورزیاں پائی گئیں ہیں. پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی بھرپور کارروائیاں جاری ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی کو بھی شہریوں کو لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ڈی سی لاہور نے کہا کہ انتظامی افسران رمضان المبارک میں فیلڈ میں متحرک ہیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ سہولت رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لے رہے ہیں.

جواب دیں

Back to top button