*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس،سمسانی روڈ، این بلاک، اور جی ون مارکیٹ کمرشل زون کا دورہ۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جوہر ٹاؤن سمسانی روڈ، این بلاک، اور جی ون مارکیٹ کمرشل زون کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے این بلاک اور سمسانی روڈ پر ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے این بلاک اور سمسانی روڈ پر ایل ڈی اے ملکیتی اراضی پر تجاوزات ختم کرکے فینسنگ کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون کو این بلاک میں ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ایل ڈی اے، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سمسانی روڈ کے اطراف تجاوزات ختم کرے۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن کا بھی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کمرشل زون جی ون مارکیٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مقامی تاجر یونین سے کام کے معیار بارے بھی فیڈ بیک لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نےپراجیکٹ ڈائریکٹر کو دو شفٹوں میں کام کرنے کی ہدایت کی۔پراجیکٹ ڈایکٹر نے بریفنگ دی۔جی ون مارکیٹ کمرشل زون میں پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ اور مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا کام جاری ہے۔مارکیٹ کے اطراف ٹف ٹائلز لگائی جا رہی ہیں، نیٹ ورک وائرنگ انڈر گراؤنڈ کی جا رہی ہے۔ جی ون مارکیٹ میں موجود کمرشل املاک کے فساڈ کو یونیفارم پینٹ اور سائینج کی جائے گی۔جی ون مارکیٹ کمرشل زون کی ری ماڈلنگ سے تجاوزات کا مستقل خاتمہ ہو گا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن خواجہ عمیر،چیف ٹاؤن پلانر، ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون اور پراجیکٹ ڈائریکٹر موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button