وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی گہری دلچسپی کے باعث کورونا کے بعد پہلی بار لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں بہتری ریکارڈ ہوئی۔ پاکستان میں پارٹیکولیٹ میٹر کی اوسط سطح میں 8.7 فیصد کمی آ گئی۔تمام صوبوں کے مقابلے میں پنجاب نے ماحولیاتی شعبے میں سب سے بہترین کارکردگی دکھائی، پارٹیکولیٹ میٹر میں 33.2 فیصد کمی دیکھی گئی۔ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2025ء میں ماحولیاتی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا،81 ہزار سے زائد وزٹس، ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ انسپکشنز ہوئیں۔ 7,900 سے زائد نوٹس جاری اور ہزاروں صنعتی یونٹس سیل کئے گئے جبکہ 2300 سے زائد ایف آئی آرز درج ہوئیں اور جرمانے بڑھ کر 19 کروڑ 20 لاکھ روپے تک پہنچ گئے۔ 4 لاکھ 19 ہزار کلو سے زائد مضرصحت مواد ضبط کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر اینٹوں کے بھٹوں، فیکٹریوں اور کنسٹرکشن سائٹس پر سخت چیکنگ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 2200 سے زائد واٹر ری سائیکلرز اور مسٹ اسپرنکلرز نصب کیے گئے جس سے لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی سطح 102 سے کم ہو کر 89 فیصد پر آگئی۔ اینٹی اسموگ گنز کے استعمال سے بھی فضائی آلودگی میں واضح کمی ہوئی۔ پہلی بار فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف مؤثر اقدامات سے نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، واٹر باؤزر یونٹس متحرک کئے گئے۔ 67 واٹر باؤزرز کی مدد سے آگ پر فوری قابو پایا گیا۔ PM2.5 سطح 50 سے کم ہونے سے راولپنڈی صاف ترین بڑے شہروں میں شامل ہوگیا۔ ای پی آئی کی رپورٹ کے مطابق ملتان، بہاولپور، لودھراں اور منڈی بہاؤالدین میں بھی نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ تمام شعبوں میں ماحولیاتی نظام کی بہتری کے جامع اقدامات کے مجموعی طور پر نہایت موثر نتائج سامنے آئے۔ پنجاب حکومت نے پہلی بار جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور فیلڈ ایکشن کو یکجا کر کے سموگ کے خلاف جامع حکمت عملی اپنائی تھی۔ صنعتی دھوئیں کے اخراج، زہریلے دھوئیں کے مختلف ذرائع اور گردوغبار کے خلاف سخت مہم سے فضائی معیار میں واضح بہتری آئی۔ رپورٹ کے مطابق اینٹوں کے بھٹوں کی زیگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی، وہیکل ٹیسٹنگ اور کنسٹرکشن سائٹس پر کنٹرول نے بھی نمایاں بہتری میں بڑا کردار ادا کیا۔ فصلوں کی باقیات جلانے کے خاتمے کے لیے کوئک رسپانس یونٹس نے اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ای پی اے سمیت پنجاب حکومت کی تمام ٹیم کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ کا مثالی صوبہ بن رہا ہے۔ 2026ء میں پنجاب ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں اپنی کارکردگی کا ریکارڈ خود توڑے گا۔
Read Next
13 گھنٹے ago
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا دورہ
2 دن ago
ستھراپنجاب میں کام نہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،مریم نواز کی ایس او پیز تشکیل دینے کی ہدایت
3 دن ago
CM Punjab orders improved cleanliness across housing societies, commercial areas in Punjab
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
4 دن ago
پنجاب حکومت نے 35 تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
5 دن ago
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
5 دن ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
6 دن ago



