فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بلوں کے ذریعے سینی ٹیشن فیس کی وصولی شروع کر دی،دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں بھی متحرک

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بلوں کے ذریعے سینی ٹیشن فیس کی وصولی شروع کر دی،دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں بھی ستھرا پنجاب پروگرام سے استفادہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔صفائی فیس کی وصولی پورے پنجاب میں شروع ہو گئی ہے۔یکم ستمبر سے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بھی وصولی شروع کر رہی ہے۔بلدیاتی ادارے بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سے تعاون اور حصہ لیں گے۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی طرف سے200 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک سینی ٹیشن فیس کی جا رہی ہے ۔یہ فیس رہائشی علاقوں میں کم جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ ہوگی، بلنگ کاسلسلہ ڈیجٹیلائز نہیں ہو سکا، بینکوں کا انتخاب بھی نہیں کیا جا سکا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ابتدائی 2 ماہ بل پرنٹ کی شکل میں بھجوایا جائے گا۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق رہائشی مکانات کیلئے فیس کا تعین پلاٹ سائز کے مطابق کیا گیا ہے ، 5 مرلہ سے کم پلاٹ پر 300 روپے جبکہ 5 سے 10 مرلہ پلاٹ پر 500 روپے فیس وصول کی جائے گی۔10 مرلہ کیلئے ایک ہزار روپے ، 20 سے 40 مرلے کے پلاٹ کیلئے 2 ہزار جبکہ 40 مرلے سے زائد کے پلاٹ کیلئے 5 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے ۔ سمال بزنس کیلئے 500 روپے ، میڈیم بزنس کیلئے ایک ہزار روپے اور لارج بزنس کیلئے 3 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے ۔شہری فیس آن لائن ایپ سے ادا کر سکیں گے ۔

جواب دیں

Back to top button