وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اشیاء خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کا مشن..سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے سہولت آن دی گو بازاروں کی تعمیر کا جائزہ لیا،گلشن راوی کی 2 سائٹس اور شادمان میں زیر تعمیر شیڈز کے معیار اور کام کی رفتار بارے استفسار کیا، سہولت بازار اتھارٹی کے افسران نے پیش رفت بارے آگاہ کیا،سیکرٹری پرائس کنٹرول نے شادمان بازار کے گرد شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ ڈرینز سے نکلنے والے آلودہ پانی کے اثرات میں بھی واضح کمی آئے گی، گلشن راوی، شادمان ،مادر ملت روڈ ٹاون شپ،مانگا منڈی ملتان روڈ اور رائے ونڈ روڈ نزد سبزی منڈی سہولت آن گو بازار جلد فعال کیے جائیں گے، ڈاکٹر احسان بھٹہ نے واضح کیا کہ عوامی سہولت کے منصوبوں میں غفلت یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ہفتہ وار کام کی نگرانی کا جائزہ لینے کیلئے کنسلٹنٹ پرائس کنٹرول ملک مقصود احمد بھی ہمراہ تھے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹر میں ”پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026“کا افتتاح کردیا-*
9 گھنٹے ago
مریم نواز شریف نے ملتان کے نشتر ہسپتال میں پیٹ۔ سی ٹی سائیکلوٹرون،کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے کوابلیشن سنٹر کا افتتاح کردیا
14 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،ڈاکٹر سہیل انور چوہدری سیکرٹری ریگولیشن تعینات
1 دن ago
پنجاب،خراب امتحانی نتائج کے حامل ٹیچرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ
1 دن ago




