ضلعی انتظامیہ لاہور نے ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامی اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کی، جس میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان اور مرکزی جلوسوں کے منتظمین شریک ہوئے۔ اجلاس میں مرکزی جلوسوں اور محافل میلاد کے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ جلوسوں کے روٹس پر صفائی، سڑکوں کی مرمت، اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی فوری مکمل کی جائے، جبکہ تمام تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے فول پروف سیکیورٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت دی۔ پولیس کو جلوسوں کی سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کے لیے جامع پلان تیار کرنے، جبکہ محکمہ صحت کو روٹس پر فرسٹ ایڈ کیمپس اور ایمبولینسز کی موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔ واسا اور ایم سی ایل کو مین ہولز کو فوری کور کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے روز بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ لاہور کا مرکزی جلوس ریلوے اسٹیشن سے شروع ہو کر داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگا۔ ڈی سی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عقیدت مندوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
Read Next
16 گھنٹے ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کاعلامہ اقبال،نشتر ٹاؤن کا دورہ، ناقص کارکردگی پر یو سی 229 کا سینٹری سپروائزر نوکری سے برخاست
17 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا آپریشن،جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا صفایا
2 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دیئے،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملہ رات 3 بجے تک پٹرولنگ پر مامور
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،تین سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
Related Articles
ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار
3 دن ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
4 دن ago


