بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا آپریشن،جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا صفایا

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا صفایا کر دیا۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز، چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف کی ہدایت پر میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل کی نگرانی میں جی ٹی روڈ باغبانپورہ، داروغہ والا اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی گئی۔

آپریشن انچارج شہزاد رسول نے تجاوز کنندگان کا تین ٹرک سامان قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دیا۔

جواب دیں

Back to top button