ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں مثالی صفائی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی افسران کے ہمراہ خود فیلڈ میں متحرک ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان نےصفائی صورتحال کے جائزے کے لیے علامہ اقبال ٹاؤن اور نشتر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سی ای او آپریشنز نعمان محمود اور متعلقہ افسران بھی سی ای او کے ہمراہ تھے۔سی ای او نے علامہ اقبال ٹاؤن میں نظریہ پاکستان روڈ، پائن ایوینیو اور ایکسپو سینٹر پر جاری صفائی انتظامات کو چیک کیا۔علی رضا آباد،رائیونڈ روڈ اور نرسری چوک پر بھی جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔نشتر ٹاؤن میں چند رائے روڈ، کچا جیل روڈ اور چونگی امر سدھوکا بھی دورہ کیا۔فیلڈ میں صفائی انتظامات، اوپن پلاٹس کی کلیرنس اور ورکرز کی کارگردگی کو بھی چیک کیا۔ مزید برآں نشتر ٹاؤن میں صفائی کے ناقص انتظامات کی بنیاد پر یو سی 229 کا سینٹری سپروائزر نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ اس حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا کہنا ہے کہ کام میں غفلت برتنے والے عملے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت فوری کاروائی کی جائے گی۔ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی کے لیے کام میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہر میں صفائی کےانتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا آپریشن،جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا صفایا
1 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دیئے،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملہ رات 3 بجے تک پٹرولنگ پر مامور
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،تین سربمہر
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
2 دن ago
ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار
Related Articles
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
3 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر عزیز بھٹی ٹاؤن تاج باغ میں ریلوے ٹریک کے اطراف پڑے ملبے اور کوڑے کو کلئیر کرنے کے لیے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم
4 دن ago



