سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر عزیز بھٹی ٹاؤن تاج باغ میں ریلوے ٹریک کے اطراف پڑے ملبے اور کوڑے کو کلئیر کرنے کے لیے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم

ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے شہریوں کو مثالی صفائی سہولیات فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شہر بھر کو ویسٹ فری بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہر یار عارف خان کے لاہور کے مختلف علاقوں کےسرپرائز وزٹ جاری ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے عزیز بھٹی ٹاؤن میں اچانک دورہ کیا۔سی ای او شہریار عارف خان نےتاج باغ، لال پُل، مسلم آباد اور مدینہ کالونی میں بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایم آپریشنز انیس جنجوعہ اور متعلقہ افسران بھی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ تھے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نےتاج باغ میں ریلوے لائن کے اطراف موجود کوڑے کے ڈھیروں کو فوری کلیئرکرنے اورریلوے لائن کے اطراف لٹر پکنگ یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کر کیں۔جبکہ تاج باغ پھاٹک اور اطراف پڑا ملبہ24 گھنٹے میں کلیئر کرنے کا الٹی میٹم بھی دے دیا۔ریلوے ٹریک کے اطراف ویسٹ کلئیرنس آپریشن شروع کرنے پر اہل علاقہ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے معترف ہو گئے جبکہ سی ای او شہریار عارف خان نے اہل علاقہ سے ٹریک کے اطراف صفائی برقرار رکھنے کے لیے تعاون کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہیں۔شہری صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button