بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،تین سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا

۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے تین غیر قانونی تعمیرات کو سربمہر جبکہ دو کو مسمار کر دیا۔زونل آفیسر پلاننگ واہگہ زون حرا عمران،بلڈنگ و انفورسمنٹ انسپکٹر محمد عرفان اور دیگر پر مشتمل اسکواڈ نے جن علاقوں میں آپریشن کیا ان میں جی ٹی روڈ،احمد گارڈن، رحیم گارڈن اور مناواں شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button