ڈپٹی کمشنر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دیئے،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملہ رات 3 بجے تک پٹرولنگ پر مامور

ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دئیے ہیں۔ چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کلیم یوسف کی ہدایت اور میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن لاہور جوادالحسن گوندل کی زیر نگرانی لاہور میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ۔تمام تحصیلوں میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن ریگولیشن ونگ کا عملہ رات 3 بجے تک پوائینٹس اور روڈز کی پٹرولنگ پر مامور کر دیا گیاہے میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل نے کہا ہے کہ کسی صورت بھی تجاوزات مافیا کو پنپنے نہیں دیں گے اور نہ ہی لاہور کی خوبصورتی کو مدھم ہونے دیں گے۔

جواب دیں

Back to top button