ملاقات میں صوبائی وزیرِ اطلاعات و سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی شفیع جان، مشیرِ جیل خانہ جات افتخار اللہ جان، ترجمان تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان حسین احمد یوسفزئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لیگل کونسل خالد یوسف چوہدری بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے دونوں قائدین کو پنجاب میں اسٹریٹ موومنٹ اور پنجاب حکومت کی جانب سے اختیار کیے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اپوزیشن قائدین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں پنجاب میں پُرامن اسٹریٹ موومنٹ کو سراہا اور پنجاب حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنوں اور جمہوری آوازوں کے خلاف کیے گئے اقدامات کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی اختلاف کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال جمہوری اقدار، آئینی آزادیوں اور سیاسی رواداری کے صریحاً منافی ہے۔ملاقات میں 27 ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمتِ عملی پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر واضح کیا گیا کہ 27 ستمبر کا مارچ مکمل طور پر پُرامن، آئینی اور جمہوری ہوگا اور عوام اپنے آئینی و جمہوری حقوق کے حصول کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبوں کے آئینی حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان میں آئین کی بالادستی، جمہوریت کے تحفظ اور عوام کے مینڈیٹ کے احترام کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی۔شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ حالات میں خاموشی یا مصلحت کے بجائے آئین اور جمہوری اصولوں کے دفاع کے لیے واضح اور مؤثر سیاسی کردار ادا کرنا ناگزیر ہے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
شوکت کیانی اور ظہیر شیخ کی ملاقات،خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد اتفاق
2 دن ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
3 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
5 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
Related Articles
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
1 ہفتہ ago
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
1 ہفتہ ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago



