سیکرٹری پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) 26 -2025 کے تحت صوبہ میں 105 سہولت بازاروں کی پی اینڈ ڈی بورڈ سے باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے اورسہولت بازار اسکیم 10 بلین کی لاگت سے اگست 2025 کو شروع کی گئی اور 30 جون 2026 کو مکمل ہوگی-انہوں نے بتایا کہ پنجاب سہولت بازار منصوبہ کا 85 فیصد کام 7 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو چکا ہے اور بقایا 25 فیصد 30 جون تک مکمل کر لیا جائے گا-سیکرٹری پرائس کنٹرول نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے سہولت بازار منصوبہ سے 10 ملین ابادی مستفید ہوگی اور 15 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے انہوں نے بتایا کہ پنجاب سہولت بازار منصوبے کے تحت مختلف ڈویژنوں میں 48 سہولت بازار مکمل فنکشنل چکے ہیں اور ان فنکشنل سہولت بازاروں کی بہترین کارکردگی پر ISO 9001 اور 27001 کی جانب سےسہولت بازار اتھارٹی کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ جاری گئے ہیں تو اس بات کا ثبوت ہے کہ سہولت بازاروں میں عوام کو سستے نرخوں پر کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر اشیائے ضروریہ میسر ہیں-ڈاکٹرکرن خورشید نے مزید کہا کہ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو کنسٹرکشن مانیٹرنگ ،ریگولیٹنگ،مینٹیننس اور اشیا خور و نوش کے معیار اور سپلائی پر دیے گئے ۔اور اس اسکیم کا مقصد عوام کو منڈیوں سے لے کر صارفین تک معیاری ملاوٹ سے پاک نوٹیفائیڈ قیمتوں پر اشیا ضروریہ کی فراہمی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا خاص طور پر ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے اور ان کے گرد شکنجہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید سخت کیا جا رہا ہے
Read Next
2 دن ago
پنجاب میں69 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ،گراں فروشی پر54 درج کر کے1307کو گرفتار کر لیا -ڈاکٹر کرن خورشید
5 دن ago
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سے ملاقات
1 ہفتہ ago
ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے جرم میں 55 مقدمات درج 561 گرفتار-ڈاکٹر کرن خورشید
1 ہفتہ ago
*تین روزہ رمضان بچت فیسٹیول اختتام پزیر*
1 ہفتہ ago
پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے اور سستے رمضان نگہبان فیسٹیول میں عوام کو بڑا ریلیف فراہم کیا گیا ہے،ڈاکٹر کرن خورشید
Related Articles
رمضان بچت فیسٹیول میں غریب نادار اور کم امدن والے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے،سلمی بٹ
2 ہفتے ago
فوڈ سیفٹی اور پیرا فورس کے مشترکہ اپریشن سے853.06 میٹرک ٹن ذخیرہ شدہ اشیاء خورونوش برامد کی گئی ہیں،ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago
جیلانی پارک میں 13 سے 15 فروری رمضان بچت فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے،معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمی بٹ
2 ہفتے ago
رمضان سے قبل ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اغاز473 گرفتار،ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago


