پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں اشیائے صرف کے نرخ میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے بھر میں پھل، سبزی، آٹا، چکن اوردیگر اشیاء خوردونوش کے نرخ کا باری باری جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اشیائے خوردونوش کے نرخ میں کمی پر پوری ٹیم کو شاباش دی اور عوام سے اپیل کی کہ جس شاپ پر ریٹ لسٹ نہ ہو،وہاں خریداری نہ کریں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے کی سپلائی مزید بڑھانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو رمضان نگہبان بازاروں، دسترخوان، اوپن مارکیٹ اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیاز کا نرخ 2022ء کے بعد کم ترین کی سطح پر آگیا، ادرک، لہسن، لیموں اور دیگر کے نرخ میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال کی نسبت تمام اشیائے خوردونوش کے نرخ میں کمی کا واضح رجحان جاری ہے۔ 49 رمضان نگہبان بازار وں میں پانچ روز میں سوا 35لاکھ سے زائد افراد خریداری کیلئے آئے۔رمضان نگہبان بازاروں میں 21لاکھ ٹن اشیائے خوردونوش کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ 5 روز میں عوام کو رمضان نگہبان بازاروں میں تقریباً 3کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مری میں پہلی مرتبہ راولپنڈی ڈی سی ریٹ سے بھی کم پر پھل،سبزیاں، آٹااور چکن دستیاب ہیں۔ رمضان بازاروں میں سینئر سٹیزن کیمپ قائم کردی گئی، تقریبا ً 10 ہزار بزرگ شہریوں نے خریداری کی۔ رمضان نگہبان بازاروں میں اشیائے صرف کے نرخ کی مانیٹرنگ کا فول پروف انتظام کیا گیا۔ رمضان المبارک میں 10 کلو آٹا بیگ کا اوپن مارکیٹ نرخ 905 روپے اور20کلو آٹا بیگ کا نرخ 1810 روپے میں فروخت کیاجارہاہے۔ صوبے بھر میں فلور ملوں کی طرف سے 1549 سیل پوائنٹ قائم کیے گئے۔سیل پوائنٹس پر 850 کے رعایتی نرخ پر آٹا کے 10کلو بیگ کی فروخت جاری ہے۔ صوبہ بھر میں 421 نگہبان رمضان دسترخوان پر 4لاکھ 62ہزار روزہ داروں نے افطاری کی۔ نگہبان رمضان دسترخوان پر افطاری میں چکن پلاؤ، سموسہ، پکوڑا، فروٹ، پانی اور کھجوروں سے تواضع کی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نگہبان رمضان دسترخوان کے کھانے کی تیاری کے لئے پکوان سینٹر کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔ سحر و افطار کے دوران فوڈ اتھارٹی نے 9440 مقامات پر چیکنگ کی جبکہ 29ہزار کلو غیر معیاری کھانا تلف کیا گیا۔ صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، پیرا اور دیگر ٹیموں تین لاکھ 38ہزار مقامات پر چیکنگ کی گئی۔ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 1965دوکانداروں، اوورچارجنگ پر24600 دوکانداروں کو پونے چار کروڑ جرمانہ عائد کیاگیا، 313کے خلاف ایف آئی آردرج ہوئی جبکہ 2870 گرفتارکیے گئے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
پنجاب پیف ٹیک قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پراونشنل انٹیلی جنس فیوژن اسسمنٹ سینٹر کادورہ
13 گھنٹے ago
*محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کے پنشن رولز میں ترامیم کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
13 گھنٹے ago
Amendment in Punjab Pension Rules.
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میت کو ہسپتال سے گھر پہنچانے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی
2 دن ago
*وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز -3 کا افتتاح کردیا*
Related Articles
*پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2026 دوبارہ نافذ کر دیا گیا*
3 دن ago
مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں مخیرحضرات اور اداروں کے تعاون سے 300سے زائد نگہبان دسترخوان سج گئے
3 دن ago
پنجاب تقرروتبادلے،مدثر وحید ملک ممبر وزیراعلٰی معائنہ ٹیم،محمد شاہد لالی ڈی جی انسپیکشن،سلمان احمد سی ای او سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تعینات
4 دن ago
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت صوبائی محکموں کی سروس ڈیلیوری کا جائزہ اجلاس
5 دن ago


