کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اضلاع فیول سٹاک و ترسیل اور فراہمی ڈیٹا پر روزانہ کی بنیاد پر چیک رکھیں، اضلاع ٹرانسپورٹرز سے رابطے میں رہیں اوورچارجنگ کی اجازت نہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اے سیز، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، پیرا فورس، پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں رہیں چیکنگ و مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہدایات واضح ہیں ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں، چیکنگ ٹیمز فیلڈ میں رہیں اور اشیائے خورونوش قیمتوں کو اعتدال میں رکھیں۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس میں فیول سٹاک، فراہمی، پرائس کنٹرول و کرایہ جات چیکنگ کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور نے پوری ڈویژن میں بیوٹیفکیشن ترقیاتی کاموں میں پیشرفت جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے کہا کہ ہر تحصیل میں ترقیاتی کاموں کو ٹائم لائنز و ڈیڈلائنز کے تحت معیار کے مطابق مکمل کریں، وزیراعلی پنجاب کے وژن کیمطابق ریونیو، میونسپل خدمات فراہمی کی یکساں اہمیت ہے، ڈپٹی کمشنرز ضلع کی سطح پر آنے والی ایجینسیز و اتھارٹیز کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیں۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی قصور آصف رضا، اے سی جی وجیہہ ثمرین و دیگر افسران نے شرکت کی۔
Read Next
13 گھنٹے ago
*وارننگ نوٹسز،مساجد اعلانات،کسانوں کو آگاہی،سموگ تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،کمشنر لاہور*
2 دن ago
پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026 اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی پریس کانفرنس
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف سے صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز علی حسام اصغر کی ملاقات
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہربنس پورہ کا دورہ،لیبز،کڈز روم کاجائزہ
5 دن ago






