پنجاب حکومت نے اربن ڈویلپمنٹ کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئے اتحاد بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے-پنجاب کے بہترین پراجیکٹ کو عالمی سطح پر پہچان دلانے کے لیے وزیر اعلی مریم نواز شریف خود عالمی میدان میں آگئیں -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف 3روزہ تاریخی دورہ جمہوریہ آذربائیجان پر روانہ ہوگئی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اپنے وفد کے ہمراہ 17 مئی سے 20مئی تک آذربائیجان کے شہر باکو میں بین الاقوامی ورلڈ اربن فورم پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی-وزیر اعلی مریم نواز شریف 17 مئی کو آذربائیجان کے صدر ائلہام علیوف سے اہم ملاقات کریں گی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف آذربائیجان میں خصوصی اسٹیٹ گیسٹ ہوں گی- باکو اولمپک اسٹیڈیم میں منعقدہ ورلڈ لیڈرز سمٹ سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف تاریخی خطاب کریں گی-وزیر اعلی مریم نواز شریف ورلڈ اربن فورم پر پنجاب حکومت کے فلیگ شپ پراجیکٹ اپنی چھت، اپنا گھر پیش کریں گی-افورڈ ایبل ہاؤسنگ سیکٹر میں پنجاب کا منفرد ماڈل اپنی چھت،اپنا گھر دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا-دورہ آذربائیجان میں وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ہمراہ سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب، وزیراطلاعات عظمی بخاری،وزیر ہاؤسنگ بلال یسین، وزیر کھیل فیصل ایوب، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی، معاون خصوصی علی ڈار، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ ہیں ۔ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کا وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئی،باکو ائیر پورٹ پہنچنے پر پنجاب کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف اور وفد کا باکو ائیر پورٹ پہنچنے پرڈپٹی منسٹر ڈیفنس انڈسٹری مسٹر مہمان بوکسی سوف نے استقبال کیا -پاکستان میں آذربائیجانی سفیرخضر فرہادوف اوران کی اہلیہ،آذربائیجان میں پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور ان کی اہلیہ بھی استقبال کیلئے ائیر پورٹ پر موجود تھیں -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف تین روز دورے کے دوران حکومت آذربائیجان کی سرکاری مہمان ہونگی- وزیر اعلی مریم نواز شریف 17 مئی کو آذربائیجان کے صدر ائیلہام علیوف سے ملاقات کریں گی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف باکو” ورلڈ اربن فورم” پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف باکو اولمپک اسٹیڈیم میں ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب کریں گی- وزیر اعلی مریم نواز شریف ورلڈ اربن فورم پر ”اپنی چھت اپنا گھر” پیش کریں گی-افورڈ ایبل ہاؤسنگ سیکٹر میں پنجاب کا منفرد ماڈل” اپنی چھت، اپنا گھر” ورلڈ اربن فورم میں پیش کیا جائیگا – سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب،وزیر اطلاعات عظمی بخاری،وزیر ہاؤسنگ بلال یسین،وزیر کھیل فیصل ایوب، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی،معاون خصوصی علی ڈار بھی وفد میں شامل ہیں –
Read Next
14 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید پانچ اضلاع لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری کے لئے الیکٹروبس سروس کاڈیجیٹل آغاز کر دیا
14 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تحصیل عارف والا میں ساہیوال ڈویژن کے لئے 10 نواز شریف سکول آف ایمیننس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ایچی سن لیول کے بوائز اینڈ گرلز سکول قائم کرنے کی منظوری دے دی
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہرضلع کے ڈپٹی کمشنر کوخراب پانی والے علاقوں کی نشاندہی کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی
3 دن ago
بیوروکریسی تقرروتبادلے کمشنر فیصل آباد سمیت7 ڈپٹی کمشنرز،مختلف اتھارٹیز کے ڈی جیز سمیت22 افسران تبدیل
Related Articles
محکمہ سروسز پنجاب نے شعبہ تعلیم کے 50 انتظامی سربراہان کو گریڈ 20 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
4 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تلمبہ،میاں چنوں سمیت ضلع خانیوال کے دیگر علاقوں میں بھی الیکٹرو بس سروس لانے کا اعلان
7 دن ago




