وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت 57 ویں صوبائی کابینہ اجلاس،اہم فیصلے،خطاب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 57 ویں صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کا ان کی بہن اور ذاتی معالجین کی موجودگی میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں علاج کرانے کا حکم دیا تھا، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر فراڈ کیا۔ عمران خان کو رات کے اندھیرے میں جعلی طریقے سے ہسپتال لایا گیا۔خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کی صحت کے حوالے سے انتہائی تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ صوبائی حکومت عدالتوں کی جانب سے عمران خان کے حوالے سے جاری احکامات پر من و عن عملدرآمد کا مطالبہ کرتی ہے۔وفاقی حکومت کی نگرانی میں عمران خان کی صحت خراب ہوئی ہے۔ عمران خان کو جب ناحق گرفتار کیا گیا تو وہ مکمل طور پر صحت مند اور سپر فٹ تھے۔عمران خان کو آٹھ، نو ماہ سے مسلسل قیدِ تنہائی میں رکھا گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسا رویہ کبھی نہیں دیکھا گیا۔ عمران خان کو درپیش صحت کے مسائل بھی اسی رویے کا نتیجہ ہیں۔عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنا عدلیہ اور ججز کی توہین ہے۔ تمام پاکستانی عدالتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، پوری قوم کی نظریں عدالتوں پر ہیں۔ عدالتوں نے انصاف کرنا ہے۔خیبرپختونخوا میں ہماری بہنوں کے لیے ای وی بائیکس اسکیم شروع کر رہے ہیں۔ کالجز اور یونیورسٹیوں کی طالبات سمیت ملازمت پیشہ خواتین کو خیبرپختونخوا حکومت ای وی بائیکس فراہم کرے گی۔خواتین کے لیے ای وی بائیکس اسکیم کا پہلا فیز جلد شروع ہوگا۔ بائیکس خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی۔ای وی بائیکس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت ای وی رکشوں کی اسکیم بھی شروع کرے گی۔ ای وی رکشے صاف اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے ایک بہترین اقدام ہوں گے۔ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں الیکٹرک بسز کی اسکیم پر کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے اے ڈی پی میں شامل عوامی مفاد کی تمام اسکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بیوروکریٹک رکاوٹوں اور سیاسی غفلت سے بالاتر ہو کر آؤٹ آف دی باکس اقدامات کرنا ہوں گے۔پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ بہترین کام کر رہا ہے، تاہم ترقیاتی منصوبوں پر کام مزید تیز کیا جائے۔ رواں مالی سال خیبرپختونخوا کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا.

جواب دیں

Back to top button