محکمہ بلدیات پنجاب نے دو چیف افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔سیکرٹری بلدیات پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی آلہ آباد ضلع قصور عمر فاروق کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھول نگر تعینات کر دیا گیا ہے۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھول نگر راشد محمود کو سی او آلہ آباد تعینات کیا گیا ہے۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ترنڈہ سوائے خان زوہیب افضل کو چیف آفیسر کوٹ سمابہ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔






