حکومت پنجاب نے پانچ افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حمیرا اکرام ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ آف لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن، پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے کمشنر، پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے طور پر ایک خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔محمد عاصم جاوید ڈائریکٹر جنرل، پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ آف لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن، پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔سید موسیٰ رضا آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو اس طرح ڈائریکٹر جنرل، پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد طاہر سپیشل سیکرٹری، ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو بطور ڈائریکٹر جنرل، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA)، پنجاب، اس طرح منسوخ / واپس لے لیا گیا ہے۔عمر جاوید پروگرام ڈائریکٹر، پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (PICIIP) کو فوری طور پر تبدیل کیا گیا ہے اور ایک خالی آسامی پر ڈائریکٹر جنرل، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
Read Next
2 دن ago
*پنجاب آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہب قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا-*
3 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
4 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، سی ای اوملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عثمان اکرم تبدیل،ایم ڈی کی سیٹ سے بھی فارغ
4 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موبائل وٹرنری فلیٹ کا افتتاح کر دیا*
4 دن ago






