ملتان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ڈویژن کے سیوریج نظام کی بہتری کیلئے 80 ارب روپے سے زائد کے میگا پراجیکٹس کا آغاز کر دیا گیا، جس کا مقصد نکاسی آب کے مسائل کا مستقل اور جامع حل فراہم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جاری منصوبوں اور آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ملتان کو جدید سیوریج سسٹم کا تحفہ دیا گیا ہے، جس کے تحت سینیٹیشن اور نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ملتان ڈویژن کیلئے 80 ارب روپے سے زائد کا بڑا پیکج مختص کیا گیا ہے، جبکہ ڈویژن کی 14 تحصیلوں میں سے 8 کو واسا منصوبوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔نہوں نے ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران پانی کے فوری اخراج کیلئے ڈسپوزل اسٹیشنز کی استعداد بڑھائی جائے جبکہ شہر میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس اور جدید مشینری کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔بلال یاسین نے متعلقہ اداروں کو 60 سے 70 روز میں اہم اہداف مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں میں سیوریج، سینیٹیشن اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کو ترجیح دی جا رہی ہے۔جلاس میں مزید بتایا گیا کہ واسا کے تحت ڈرینیج سسٹم کو جدید بنایا جا رہا ہے اور ادارے کو نئی مشینری فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ڈسپوزل اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن سے سیوریج نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔کمشنر ملتان عامر کریم خان نے واسا کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈویژن کیلئے ریکارڈ فنڈنگ فراہم کی ہے اور یہ پروگرام بنیادی شہری سہولیات کی بہتری کا جامع منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل میں منصوبوں کی تفصیل اور مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ بروقت تکمیل کیلئے پی ڈی پی منصوبوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہری علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں اور صرف ملتان شہر میں پی ڈی پی منصوبوں کی مجموعی لاگت 25.8 ارب روپے ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں 232 کلومیٹر آر سی سی سیور لائن اور 16 کلومیٹر ایچ ڈی پی ای فورس مین لائن بچھائی جائے گی، جبکہ 88 پمپس، 41 جنریٹرز اور 40 ٹرانسفارمرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔مزید برآں جدید مشینری میں ڈی واٹرنگ سیٹس، ونچ مشینیں اور ایکسکیویٹرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ نکاسی آب کے نظام کو مؤثر اور پائیدار بنایا جا سکے۔اجلاس میں ار پی او ملتان عثمان گوندل ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق اور سی پی او ملتان صدیق ڈوگر سمیت سیاسی رہنما احمد حسن ڈہہیر، بابر شاہ، رائے منصب علی، ملک غفار ڈوگر، جاوید اختر انصاری، شہزاد مقبول بھٹہ، شیخ طارق رشید اور رانا شاہد محمود خان بھی شریک تھے۔
Read Next
2 دن ago
روڈا کا غیر قانونی سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،متعدد کے دفاتر مسمار و سربمہر
2 دن ago
واسا لاہور کا مالی سال 2026-27 کا 50 ارب روپے کا بجٹ منظور
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر تیز رفتار عملدرآمد جاری، سیکرٹری ہاؤسنگ کا گجرات کا دورہ*
1 ہفتہ ago
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا ریلوے اسٹیشن اربن ریجنریشن منصوبے کا دورہ،طاہر فاروق کی بریفنگ
1 ہفتہ ago
راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا راوی شہر میں کمرشل واجبات کی عدم ادائیگی پر آپریشن، متعدد کاروباری مراکز سیل
Related Articles
*LDA Enforces Strict Safety Measures at Construction Sites During Monsoon; Excavation Banned Until August 15*
2 ہفتے ago
*نئے پورشن کی تعمیر، گھر کی مرمت یا چھت ڈالنے کیلئے 5 سے 10 لاکھ تک بذریعہ ای پورٹل قرض حاصل کیا جاسکے گا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین*
2 ہفتے ago
پنجاب، تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو غیر قانونی کمرشلائزیشن،رہائشی علاقوں میں قواعد کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کا حکم
2 ہفتے ago
**رُوڈا اور قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے درمیان سماجی ترقی کے فروغ کے لیے ایم او یو پر دستخط**
2 ہفتے ago


