راوی شہر میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،پراپرٹی دفاتر سیل کر دیئے گئے۔شعبہ ڈویلپمنٹ اینڈ بلڈنگ کنٹرول کی زیر نگرانی آپریشن ڈپٹی ڈائریکٹرز نے کیا۔
دوران آپریشن روڈاٹیم نے چوہنگ ملتان روڈ پر میڈوز سٹی کے دفاتر سربمہرکردیئے روڈاکاغیرقانونی ہاوسنگ اسکیم میں جائیداد کی خرید و فرخت پرفوری کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔روڈا انتظامیہ کے مطابق غیرمنظور شدہ ہاوسنگ کالونیزکو این او سی کے بغیرکام کرنیکی اجازت نہیں دی جائے گی۔






