بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، چار مسمار،4 سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز اور چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے چار غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ چار کو سربمہر کر دیا۔آپریشن میں داتا گنج بخش زون کے شعبہ پلاننگ کے زونل آفیسر عدنان رفیق، بلڈنگ انسپکٹر سلمان شہباز،محمد بلال اور دیگر نے بھی حصہ لیا۔ایم سی ایل کی طرف سے لاہور ہوٹل،ریلوے روڈ کپورتھلہ ہاؤس اور منٹگمری روڈ کے علاقوں میں کارروائی کی گئی۔

جواب دیں

Back to top button