*وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ستھرا پنجاب اتھارٹی کا جائزہ اجلاس*

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت ستھرا پنجاب کے استحکام کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔ ایجنسی ماڈل کے تحت ضلع سطح پر مانیٹرنگ سسٹم منتقل ہونے سے پرفارمنس میں مزید بہتری آ رہی ہے۔ ستھرا پنجاب اتھارٹی آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایجنسی ماڈل کے تحت جامع بیٹس beats پلان تیار کئے جا رہے ہیں جس سے نگرانی کا عمل مزید موثر ہو سکے گا۔ اجلاس میں تمام ڈسٹرکٹ ویسٹ مینجمنٹ ایجنسیز کے مینجنگ ڈائریکٹرز نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے خانیوال کے عمدہ بیٹ پلان پر مینجنگ ڈائریکٹر کو شاباش دیتے ہوئے باقی ایم ڈیز کو بھی تقلید کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کا تمام سسٹم ڈیجیٹل ہونے کے باعث ہر ورکر اور گاڑی کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ ستھرا پنجاب اتھارٹی کے قیام سے اہداف کا حصول زیادہ بہتر طور پر ہوسکے گا۔ وزیر بلدیات نے عیدالاضحی کے صفائی آپریشن کے حوالے سے گائیڈ لائنز تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی ستھرا پنجاب سے جڑی توقعات پر پورا اترنا ہمارا مشن ہے۔ وزیراعلی مریم نواز کی زیرسرپرستی پنجاب میں صفائی کا ایک مثالی انفراسٹرکچر وجود میں آچکا ہے۔ ستھرا پنجاب کے ہیروز کا نیٹ ورک پنجاب کے کونے کونے میں نظر آتا ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ستھرا پنجاب مریم نواز حکومت کی نیک نامی میں سرفہرست ہے۔ ہم سب کو یہ اعزاز برقرار رکھنے کے لئے پہلے سے زیادہ جذبے سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر اثاثوں کی منتقلی کا عمل آخری مراحل میں ہے۔ فیلڈ ورکرز اور سپروائزرز کی غیر حاضری قطعی قابل قبول نہیں۔ تمام ایم ڈیز بیٹس کے اچانک دورے کریں اور صفائی کے عمل کا گرائونڈ پر معائنہ کریں۔

جواب دیں

Back to top button